لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات

ْ14ایس پیز،37ایس ڈی پی اوز،71ایس ایچ اوز اور448اپر سبارڈنیٹس سمیت ساڑھے 05ہزار سے زائد اہلکار تعینات

جمعرات 25 اپریل 2024 15:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) لاہور پولیس کی جانب سے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات تشکیل دیئے گئے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین2 ٹی ٹونٹی میچز25اور27اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں،ٹی ٹونٹی میچوں کے دوران14ایس پیز،37ایس ڈی پی اوز،71ایس ایچ اوز اور448اپر سبارڈنیٹس سمیت ساڑھے 05ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہورپولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس ملکی و غیرملکی کرکٹرزاور شائقین کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچوں کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے متعلقہ افسران کو پاکستان سپورٹس بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش اور روٹس کے سکیورٹی پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی اور خواتین شرکاء کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لئے مؤثر اقدامات کی ہدایات کے ساتھ ساتھ لاء اینڈآرڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز کے ذریعے مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائے جانے کے بھی احکامات جاری کئے۔سی سی پی او لاہورنے میچز کے دوران ڈولفن فورس، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو موثر پٹرولنگ یقینی بنانے اور سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہ کر حالات پرکڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں