oلاہور کی تاجربر ادری کی ایف بی آر افسران پر کڑی تنقید

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

qلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) انجمن تاجران نے ایف بی آرکو ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔ انجمن تاجران کا وزیراعظم سے کراچی کے تاجروں کیب عد لاہور کے تاجروں سے بھی میٹنگ کرنے کا مشورہ دیا۔ صدرانجمن تاجران کی زیرصدارت ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہوا۔ حکومت کی تاجر دوست ایپ سکیم، ایف بی آر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے بلاوجہ چھاپوں کی شدید مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے افسران کی غنڈہ گردی ٹیکس اکٹھا کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف،وزیرخزانہ ایف بی آر افسران کی غنڈہ گردی، تاجروں کو بلاوجہ ہراساں کرنے کا نوٹس لیں۔ ایف بی آرکے افسران حکومتی پالیسیوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن بیوروکریسی رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے، وزیراعظم کراچی کے تاجروں کی طرح لاہور کے تاجروں سے بھی ملاقات کریں، انجمن تاجران حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہیں مگر تاجروں کی شکایات کا ازالہ بھی کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں