ًضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر وکلاء کو دلائل کیلئے 2 مئی کو طلب

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

Jلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر وکلاء کو دلائل کیلئے 2 مئی کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے ضمنی الیکشن کیلئے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کی، حکومت کا دفعہ 144 نافذ کرنے کا عمل غیرقانونی قرار دیا جائے، استدعا ہے کہ کیس کو 2 رکنی بینچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں