oبارش برسانے والا ایک نیا سسٹم آج لاہور میں داخل ہو گا

جمعرات 25 اپریل 2024 21:30

،ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش برسانے والا ایک نیا سسٹم آج بروز جمعہ شہر میں داخل ہو گا جو 27اپریل سے 29اپریل تک کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش برسانے کا باعث بنے گا جس ے شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہو جائے گا ۔محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں بھی شدت کی گرمی نہ پڑنے کی پیش گوئی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری طرف جمعرات کے روز درضہ حرارت میں اضافہ اور ہوائیں رک جانے کے باعث گرمی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجہ میں شہر لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح فضائی آلودگی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 144ریکارڈ ہونے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 11ویں نمبر پر رہا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں