eاسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس (آج )ہوگا

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ٴلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج (پیر)ہوگا جس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ اجلاس میں زری پالیسی کمیٹی کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 22 فیصد پر برقرار رکھا کیا گیا تھا۔تجزیہ کاروں اور ماہرین اقتصادیات نے نئی مانیٹری پالیسی کے بارے میں ملے جلے رجحان کا اظہار کیا ہے۔ٹپ لائن سکیورٹیز کی جانب سے کئے گئے سروے میں 51 فیصد شرکا نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ 49فیصد پالیسی ریٹ میں کمی کی توقع کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں