معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیص کی تیسری برسی (کل ) منائی جائے گی

پیر 13 مئی 2024 12:21

معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیص کی تیسری برسی  (کل ) منائی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی(کل ) منگل 14 مئی کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں ان کے مداحوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں انکل سرگم کی یاد تازہ کی جائے گی۔فاروق قیصر(انکل سرگم) 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔وہ کالم نگار، ڈائریکٹر، کٹھ پتلی ساز، اسکرپٹ رائٹر اور وائس ایکٹر بھی تھے جبکہ انہوں نے بہت سی مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں۔

(جاری ہے)

فاروق قیصر کو 1970 میں پہلی مرتبہ اکڑ بکڑ کے ذریعے پاکستان ٹیلی ویژن پر متعارف کرایا گیا لیکن انہیں اصل شہرت 1976 میں بچوں کے ڈرامہ کلیاں میں اپنے کردار انکل سرگم سے ملی اور وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔کلیاں، پتلی تماشا اور سرگم ٹائم فاروق قیصر کے مشہور پروگرام تھے۔فاروق قیصر کی فنی خدمات کے اعتراف میں 1993 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ فاروق قیصر المعروف انکل سرگم 14مئی2021 کو حرکت قلب بند ہونے سے 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں