سی ٹی او لاہور کا فائرنگ کے واقعہ میں ٹریفک پولیس وارڈن عرفان اللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

پیر 13 مئی 2024 12:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) سٹی ٹریفک پولیس آفیسر(سی ٹی او) عمارہ اطہر نے لاہور میں فائرنگ کے واقعہ میں ٹریفک پولیس وارڈن عرفان اللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ادارہ شہید کی فیملی کے ساتھ ہے ،شہید ٹریفک وارڈن عرفان اللہ ایماندار اور محنتی آفیسر تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ٹریفک پولیس وارڈن عرفان اللہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پیر کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ایس پی سٹی منیر احمد ہاشمی،ایس پی صدر شہزاد خان اور ڈی ایس پی شاہدرہ، مقامی سیاسی قیادت اور وارڈنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ایس پی صاحبان نے شہید کی فیملی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ شہید ٹریفک پولیس وارڈن عرفان اللہ بھائی کے ہمراہ محلے میں بچوں کی لڑائی کو ختم کرانے پہنچے تھے کہ اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس وارڈن عرفان اللہ شہید اور ان کے بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ شہید ٹریفک وارڈن کے سوگواران میں 5 بیٹے اور بیوہ شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں