ایم ڈی واسا غفران احمد کا ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے گلبرگ ڈرین کا دورہ

اتوار 28 اپریل 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے اتوار کے روز گلبرگ ڈرین کا دورہ کیا۔ایکسیئن گلبرگ کاشف رسول نے ایم ڈی واسا کو ڈیسلٹنگ آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا نے ڈیسلٹنگ آپریشن کو تیز اور مزید موثر انداز میں جاری رکھنے اور بارشوں سے قبل تمام تیاریوں کو مکمل رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز فلوٹنگ مٹیریل کی صفائی کو بھی یقینی بنائیں،تمام ڈرینز کے ملحقہ علاقوں میں آگہی مہم شروع کی جائے تاکہ لوگ اپنا کوڑا کرکٹ کوڑا دانوں میں پھینکیں۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ کوڑا کرکٹ ڈرینز لائنوں میں پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں