وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں‘ عظمیٰ بخاری

بانی پی ٹی آئی کا صحت کارڈ ’’فراڈ کارڈ‘‘تھا،کرپشن کی عجیب و غریب کہانیاں دیکھنے کو ملی ہیں پنجاب حکومت صحت کارڈ کو مزید بہتر کر کے نئے سرے سے شروع کرنے جا رہی ہے‘ وزیر اطلاعات

اتوار 12 مئی 2024 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ خوشی کی بات ہے مریم نواز کو فالو کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی روٹی سستی ہو رہی ہے، مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں۔ مریم نواز کے پاس نواز شریف کی لیڈرشپ اور ان کا وسیع ترین حکومتی معاملات کا تجربہ ہے۔

مریم نواز پنجاب میں جو بھی پروجیکٹ لانچ کرتی باقی صوبے ان کو فالو کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی شان ہے جس صوبے کے پاس تنخواہوں دینے کے پیسے نہیں ہوتے وہ اب ہمیں مشورے دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا صحت کارڈ ’’فراڈ کارڈ‘‘تھا۔ اس میں کرپشن کی عجیب و غریب کہانیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ پنجاب حکومت صحت کارڈ کو مزید بہتر کر کے نئے سرے سے شروع کرنے جا رہی ہے۔ برسٹر سیف اپنی قابلیت اور مہارت کے گر پنجاب میں دکھانے کی بجائے خیبر پختونخواہ میں دکھائیں۔اپنے وزیراعلی کو عقل اور شعور بھی دیں۔ اگر عقل یا شعور دکان سے ملتے تو آپ کے وزیراعلی کو خرید کر بطور تحفہ لازمی تحفہ ارسال کر دیتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں