پانی کی تقسیم کیلئے ارسا کا ہنگامی اجلاس (آج )طلب

اتوار 12 مئی 2024 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پانی کی تقسیم کے معاملے پرارسا نے ہنگامی اجلاس آج ( پیر) کے روز طلب کرلیا۔واپڈا نے تربیلا ڈیم میں مزید پانی ذخیرہ کرنے سے روک دیا، واپڈا نے ارسا کو درخواست کی تربیلا ڈیم میں 1470 فٹ سے اوپر پانی نہ بھرا جائے، واپڈا حکام نے کہا کہ تربیلا فائیو منصوبے کی تعمیرات کے لئے ڈیم میں مزید پانی بھرنا مناسب نہیں ، وسط جولائی تک تربیلا ڈیم میں مزید پانی نہ بھرا جائے۔

(جاری ہے)

ارسا نے صوبوں کے پانی کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے ، تربیلا ڈیم سے پنجاب کو بھی پانی دینے کا فیصلہ کیا گیا، موسم برسات میں بارشیں نہ ہوئیں تو تربیلا ڈیم کا بھرنا مشکل ہوجائے گا، تربیلا ڈیم میں پانی کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ارسا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں وسط جولائی تک 80 فٹ پانی کم رکھا جائے گا، 80 فٹ تک تربیلا ڈیم میں پانی کم رکھنا آب پاشی کے لئے رسک ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں