گالم گلوچ کی سیاست کے بجائے پاکستان کے بارے میں سوچنا ہو گا، نظام کودرست کرنے کیلئے اصلاحات کیلئے تیار ہیں ،بلاول بھٹو زرداری
اتوار 12 مئی 2024 20:30
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے پاس ایک منشور تھا ایک نظریہ تھا ۔
انتخابی مہم میں پیپلز پارٹی نے دس نکاتی ایجنڈا پیش کیا ۔ الیکشن کے بعد تنقید کرنے والی جماعتوں نے ہمارے دس نکاتی منشور کو اپنایا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ریفرنس کے تاریخی فیصلے پر پیپلز پارٹی کو ہر شہر میں کانفرنس کرنی چاہیے ۔یہ تاریخی فیصلہ محترمہ بی بی شہید کی جدو جہد کا نتیجہ ہے جبکہ عدالت مانتی ہے ہم سے غلطی ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جوڈیشل ریفارمز لانے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو بتا سکیں کہ غلطی درست کرسکتے ہیں۔ جوڈیشل ریفارمز کیلئے بڑی ذمہ داری پارلیمان پر عائد ہوتی ہے ۔ہمیں اپنی عدلیہ کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ آئندہ ایسا فیصلہ نہ ہو ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے ۔سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدل دیا گیا ہے ،ایک دوسرے سے اختلاف رائے کی گنجائش تک نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایسے سیاست دان جو اپنی ذات سے آگے نہیں دیکھتے حالانکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان میں یکجہتی کا پیغام دیا تو ایسے سیاست دانوں نے شور شرابہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نفرت کی سیاست کی بجائے ملک کا سوچتی ہے ۔صدر مملکت آصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے اٹھارویں ترمیم کو بات چیت کے ذریعے منظور کروایا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سے عام عوام پریشان ہے ایسے ماحول میں اگر سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار نہیں تو مسائل کیسے حل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنا کردار ایسا کرنا ہو گا جیسا ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک اور عوام کا سوچتی ہے ۔ہم نے سولر انرجی کی بات کی اب اس آئیڈیا پر کام کیا جا رہا ہے۔ انتخابی مہم میں کسان کارڈ کا اجرا ہمارے منشور کا حصہ تھا جس پرپھر وزیر اعظم نے بھی بات کی۔سیمینار سے راجہ پرویزاشرف ،بیرسٹر عامر حسن، سہیل وڑائچ ، چودھری اعتزاز ،خرم نواز گنڈا پور،فہد حسین ,افتخار احمد،عابد ساقی نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چند روز قبل قید کاٹ کر آنے والا نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
لاہور ویسٹ ریجن یو ایف جی ٹاسک فورس کی بڑی کاروائی،ڈائریکٹ بائی پاس منقطع
بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے وزیر خوراک پنجاب متحرک
نواز شریف آئندہ ماہ ملک گیر دورے کریں گے
جنرل ہسپتال میں ایم آر ائی ٹیسٹ کے لیے جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف
پنجاب بھرمیں 1273ٹریفک حادثات میں20افراد جاں بحق1369زخمی ہوئے
وزیر زراعت عاشق کرمانی کی وفاقی وزیر پانی وبجلی اویس لغاری سے ملاقات
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ناموراداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس
ہر سیکٹر میری ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے‘مریم نواز شریف
وزیر اعلیٰ کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید کیپٹن حسین جہانگیر ، شہید حوالدار شفیق اللہ کی عظیم ..
حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا، اچھے کاموں میں سپورٹ کریں گے، یوسف رضا گیلانی
پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، شہری اب گھر بیٹھے قربانی کے جانور خرید سکیں گے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہمیں اندازہ ہے کون سی طاقتیں پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں، وزیر داخلہ
-
یاسمین راشد کو واپس جیل بھیج دیا گیا
-
صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر عمرکوٹ ضلع کے 120 گھوسٹ اساتذہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے
-
ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، ملک ریاض
-
وزیراعظم نے بجٹ کیلئے مشاورت کا آغاز کردیا
-
عید الاضحی سے قبل مویشیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کئے جانے کا امکان
-
بات کرنے کیلئے حاضر ہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس سے مذاکرات کرنے ہیں، یوسف رضا گیلانی
-
سپریم کورٹ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیئرمین سروس ٹریبونل کو جوڈیشل سروس ٹریبونل میں زیر التوا سروس اپیلوں پر فیصلے کرنے کے لیے ہدایات جاری کردیں
-
وفاقی حکومت کا صوبوں کی طرف سے این ایف سی ایوارڈ میں حصے پر نظر ثانی سے انکار‘ قرضوں پر سودد کی ادائیگی اور بجلی کے گردشی قرضوں کو صوبوں تک منتقل کرنے پرغور
-
پاکستان کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری‘ میدانی علاقوں میں لو کے تھپیڑے برقرار
-
دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے
-
انسانی خون میں ملی مائیکرو پلاسٹک ذرات کی موجودگی سے امراض قلب ہونے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں. ماہرین