زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے، مریم نواز

اتوار 12 مئی 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ماں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سراپا شفقت و عنایت ماں کی عظمت کو سلام۔مدر ڈے غزہ اور کشمیر کی پرعزم اور حوصلہ مند ماؤں کے نام۔ زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے۔ اللہ تعالی نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دیکر درجہ بلند کردیا۔

(جاری ہے)

ماں سچے جذبے اور رشتے کا نام ہے ، مائیں خاندان کا سنگ بنیاد اور معاشرت کا ستون ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدر ڈے ماں کی غیر معمولی محبت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ مدر ڈے اور ہر دن اپنی عظیم ماں کی کمی محسوس کرتی ہوں۔ ہمیشہ اپنی والدہ محترمہ کی محبتوں کی شکر گزار رہوں گی۔ والدہ محترمہ کی دعاؤں کی بدولت آج اس منصب پر ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماں کی خدمت کو شعار بنانے والے دنیاو آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں