نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر شاندار خدمات سر انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،خواجہ سلمان رفیق

اتوار 12 مئی 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ آج پوری دنیا میں نرسوں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کا دن منایا جا رہا ہے۔ نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ پنجاب کے نرسنگ شعبہ میں جدید اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔ نرسوں کو جدید تقاضوں کے مطابق کورسز کروائے جائیں گے۔ پنجاب کے نرسنگ شعبہ کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر شاندار خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ نرسنگ کالجز کی اپ گریڈیشن کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں