حکومت کو چینی برآمد کے حوالے سے جلدکوئی فیصلہ لینا چاہیے،ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن

انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں 700 سے 553 ڈالرفی ٹن تک گرچکی ہیں، ترجمان پنجاب زون

پیر 29 اپریل 2024 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے ترجمان نے کہا ہے کہ شوگر ملز کے پاس اس وقت 15 لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہے لہٰذا حکومت کو چینی کی برآمد کے حوالے سے جلدکوئی فیصلہ لیناچاہیے۔ترجمان پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو اضافی چینی کی برآمدکے حوالے سے موثر اور مستقل پالیسی بنانی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں 700 سے 553 ڈالرفی ٹن تک گرچکی ہیں جس سے ملک کے لیے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنیکیمواقع کم ہورہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق شوگر انڈسٹری بغیرکسی سبسڈی کے اضافی چینی برآمد کرسکتی ہے۔ترجمان پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے کہا کہ کسانوں کا اگلے سال بھی 20 فیصد زائد رقبے پرگناکاشت کرنیکارجحان ہے جس سے چینی بھی زیادہ بنے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں