صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس

سکل ٹیکنالوجی پارک کے قیام ،جرمن ادارے جی آئی ذیڈ کے تعاون سے جاری ٹیوٹ سیکٹر سپورٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ

پیر 29 اپریل 2024 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میںسکل ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے امور کا جائزہ لیا گیا۔جرمن ادارے جی آئی ذیڈ کے تعاون سے جاری ٹیوٹ سیکٹر سپورٹ پروگرام پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل معیاری فنی تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے۔

ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر کرنا میرا عزم ہے۔

(جاری ہے)

ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں بننے والے سکل ٹیکنالوجی پارک میں روایتی کی بجائے جدید سکلز کی تربیت فراہم کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کے اداروں میں چائنیز کے علاوہ کورین، جیپنیز، عربی اور جرمن لینگویج کورسز بھی شروع کئے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر نے ٹیوٹا کے اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی، صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سکل ٹیکنالوجی پارک میں سینٹر آف ایکسیلنس، سکلز ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ھب اور دفاتر بنیں گے۔چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر،سینئر ڈی جی اختر عباس بھروانہ اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں