صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا پہلا روز

2 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات، 83 موبائلز اور 498 موٹر سائیکلزکی پٹرولنگ ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران

پیر 29 اپریل 2024 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز تمام ڈویژنز میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز 139یونین کونسلز میں پولیوہیلتھ ورکز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔انسداد پولیو مہم29اپریل سے 6مئی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنزنے متعلقہ افسران کوانسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی خود چیک کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ 2 ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔83 موبائلز سمیت 498 موٹر سائیکلز پر مشتمل ٹیمیں پولیو ہیلتھ ورکرزکی سکیورٹی کیلئے مامور ہیں۔شہر بھر میں ڈولفن سکواڈاور پولیس رسپانس یونٹس کی ٹیموں کے ذریعے بھی گشت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔محمد فیصل کامران نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کو سکیورٹی کی فراہمی میں کوئی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں