پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک،بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان

پیر 29 اپریل 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ بعض مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بالائی اوروسطی علاقوں میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی،اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک اور گلشن راوی میں 27ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،اسی طرح دیگر شہروں منڈی بہاؤالدین 26، گوجرانوالہ 20، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 12، سٹی 04)، جوہرآباد 05، حافظ آباد 02، شیخوپورہ، بہاولنگر، فیصل آباداور نارووال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18جبکہ زیادہ سے زیادہ 32سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 89فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 76فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 107، سی ای آر پی آفس70، فیز 8 ایوی گر ین 68، سید مراتب علی روڈ 74 ،ریوی نیو سوسائٹی 70اورپاکستان انجینئرنگ سروسز میں 68ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں