سیکرٹری داخلہ پنجاب کا اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی یقینی بنانے کا حکم

منشیات ،آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کیخلاف بھی سخت کریک ڈائون کیا جائے‘نورالامین مینگل

منگل 30 اپریل 2024 14:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی یقینی بنانے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کو ملتان آمد پر کمشنر آفس میں امن و امان بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے قیام امن کے لئے اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات اور آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف بھی سخت کریک ڈائون کیا جائے۔

کمشنر ملتان مریم خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام،ماہ صیام، ربیع الاول و دیگر مذہبی امور پر علما کرام کو مکمل تعاون حاصل ہے، ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر میں مقیم افراد کیلئے ووکیشنل ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔ جبکہ آر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن جاری، ابتک 7303مقدمات درج، 6555بجلی چور گرفتار کئے گئے۔ ڈویژن میں 4 تحفظ مرکز قائم، 2598 شہریوں کو ریلیف دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں