ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا انسداد دہشت گردی عدالت کا دورہ

منگل 30 اپریل 2024 14:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے انسداد دہشت گردی عدالت کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے عدالت کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی معائنہ کیا اور انٹر پوائنٹس، بخشی خانے کی سکیورٹی چیک کی ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو سکیورٹی بارے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ پیشی کے آنے والے قیدیوں کی باحفاظت جیلوں میں واپسی ہماری ذمہ داری ہے، عدالت میں آنے والے شہریوں کومکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ الرٹ رہیں،لاوارث سامان اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں