سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر کایکم مئی کی مناسبت سے ٹائون شپ ،میاں پلازہ ماڈل بازار وںکا دورہ

مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین سے ملاقات کرکے ان کی خدمات کو سراہا ، ملازمین کا اظہار تشکر

بدھ 1 مئی 2024 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی شاہد قادر نے یکم مئی کی مناسبت سے ٹائون شپ اورمیاں پلازہ ماڈل بازار وںکا دورہ کر کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا ۔ سی ای او شاہد قادر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی کی مناسبت سے آپ سے اظہار یکجہتی کیلئے حاضر ہوا ہوں ، آپ ہمارا فخر ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہد قادر نے اس موقع پر سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اورخریداروں سے بھی آگاہی حاصل کی۔ سی ای او نے ہدایت کی کہ ماڈل بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والوں سے احترام اور محبت سے پیش آئیں ، ہم نے عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ اپنے بلند پایہ اخلاق سے بھی ادارے کا نام روشن کرنا ہے ۔شاہد قادر نے ٹنسائل منصوبے پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا اورمنصوبے پر کام کرنے والے مزدوروںسے بھی ملے ماڈل بازار کے ملازمین نے اظہار یکجہتی کیلئے دورہ کرنے پر سی ای او سے بھرپور اظہار تشکر کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں