ٌایف آئی اے کی کارروائی ، بیرون ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

بدھ 22 مئی 2024 20:35

qلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم گل زیب خان کو چھاپہ مار کاروائی میں شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تھا، ملزم معصوم شہریوں کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے 5شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کی غرض سے 7لاکھ 77 ہزار روپے وصول کیے ،ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا ۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں