ڑ*توہین عدالت کی کارروائی، ایف آئی اے کے دو ڈائریکٹروں نے معافی مانگ لی

بدھ 22 مئی 2024 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عدالتی احکامات نہ ماننے اور مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے کے کیس میں ایف آئی اے کے دو ڈائریکٹرز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ڈائریکٹر سائبر کرائمز جہانزیب نذیر اور ڈائریکٹر انسداد دہشت گردی ونگ ہمایوں مسعود نے عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی۔ عدالت نے دونوں افسران کو وارننگ دے کر کارروائی ختم کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں