وائلڈلائف سٹاف نے نایاب قومی پرندے چکور کے غیرقانونی شکار پر 3 شکاری گرفتار کر لئے

بدھ 1 مئی 2024 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیرقیادت صوبہ میں جاری وائلڈ لائف کومبنگ آپریشن کے نتیجے میں وائلڈ لائف سٹاف آڑھا چیک پوسٹ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے قومی پرندے چکور کی غیر قانونی نیٹنگ کی کوشش ناکام بناکر تین شکاری موقع پر سے گرفتار کر لئے اور انکے خلاف قانونی کارروائی کاآغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج ریجن رائے زاہد علی خان کی سر پرستی میں سالٹ رینج ریجن میں اڑیال کی لیمب لفٹنگ کی روک تھام کیلئے آڑھا پوسٹ پرتعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈ لائف ذیشان یوسف جتوئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قومی پرندے چکور کی نیٹنگ میں مشغول اایک پارٹی کا بروقت تعاقب کر کے شکار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موقع سے تین شکاری گرفتار کرلئے اور انکے قبضہ سے چار زندہ چکوربیٹنگ برڈز برآمد کر لئے۔ملزمان کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کی رو سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں