پیاف قاعدین کی شیخ محمد فیاض اور انکے گروپ کوحفیظ سنٹرکا الیکشن جیتنے پرمبارکباد

بدھ 1 مئی 2024 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین فہیم الرحمان سہگل، پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار، سیئنر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل، وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری، پیاف کے سابق چیئرمین و لاہور چیمبر کے سابق صدورمحمد علی میاں، میاں ابوزرشاد، سابق صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ اور دیگر سیئنر ممبران پیاف نے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پیاف شیخ محمد فیاض اور انکے گروپ کو ایکبار پھر سے حفیظ سنٹر کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیاف قاعدین نے فیاض بٹ کوصدر،شیخ فیاض سر پرست اعلیٰ افضل کو جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کو بھاری مارجن سے جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت گروپ کا اپنے کام کی وجہ سے دوبارہ منتخب ہونا انکی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حفیظ سنٹر کے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔شیخ فیاض پیاف کے سیئنر ممبر ہیں اورلاہور چیمبر کے سابقہ بورڈ ممبر ہیں، تاجروں اور انڈسٹری کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔پیاف مسائل کو حل کرانے میں شیخ فیاض خدمت گروپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں