لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کے بیان کی روشنی میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل نمٹا دی

بدھ 22 مئی 2024 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فاونڈیشن رائے ناصر کے بیان کی روشنی میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل نمٹا دی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت رائے ناصر نے عدالتی فیصلے پر من و عن عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں رولز میں ترمیم کی جا رہی ہے،رولز میں ترمیم کیلئے آئندہ دو یوم میں بورڈ کا اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے،درخواست گزار عائشہ بی بی کے وکیل اسد منظور بٹ نے موقف اپنایا کہ پیسوں کی ادائیگی اور عدالتی فیصلے کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا جا رہا،عدالتی حکم پر سیکرٹری پنجاب ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن نے پلاٹ کا قبضہ دینے کی یقین دہانی کرائی،متعلقہ سیکرٹری نے اپنے بیان کے باوجود قبضہ نہیں دیا،عدالتی فیصلے پر عمل کرنے کی بجائے محکمہ نے سپریم کورٹ اپیل دائرکردی،سپریم کورٹ میں اپیل زیرالتوا ہونے کے باوجود محکمہ نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل بھی دائرکردی،معاملہ سپریم کورٹ ہونے کے باوجود انٹراکورٹ اپیل محکمہ کی جانب سے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے،عدالت غلط بیانی کرنے والے ذمہ دار افسروں کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں