lزارا خان 3 مئی سے اپنے جلوے کمال تھیٹر میں دکھائیں گی

ٴسردار کمال اور سخاوت ناز جیسے فنکاروں کی موجودگی ڈرامے کو چار چاند لگا دے گی: اداکارہ زارہ خان

بدھ 1 مئی 2024 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) معروف اداکارہ زارہ خان جو اب ڈرامہ بینوں کے دلوں کی دھڑکن اور پروڈیوسرز کی پہلی چوائس بن چکی ہیں راولپنڈی میں بلاک بسٹر کامیاب ڈرامہ دینے کے بعد جمعہ تین مئی سے لاہور کے کمال تھیٹر میں اپنے حسن و فن کے جلوے دکھائیں گی اسڈتسمہ میں ان کے ہمراہ سردار کمال اور سخاوت ناز جیسے لیجنڈری فنکار کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے فنکاروں کے ساتھ پرفارم کرنا اپنے آپ میں ایک اعزاز ہے اور ان کی موجودگی ڈرامہ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے کافی ہے ڈرامہ میں اداکارہ ریناملتا نی سحر صدیقی چاندنی سحر ودیگر بھی پرفارم کریں گے یہ ڈرامہ جمعہ تین مئی سے لاہور کے کمال تھیٹر میں پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں