بشکیک واقعہ کے اصل حقائق جاننے کیلئے صدر پاکستان ،کرغستان کے صدر کو مراسلہ ارسال

بدھ 22 مئی 2024 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) بشکیک کرغستان واقعہ کے اصل حقائق جاننے اور پاکستانی طلبا کی معلومات فراہمی کے لئے صدر پاکستان اور کرغستان کے صدر کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ مراسلہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ارسال کیا ہے جس کے متن میں کہا گیا کہ بشکیک واقعہ کے اصل حقائق کیا ہیں اس بارے معلومات فراہم کی جائیں۔

کرغستان میں کتنے پاکستانی طلبا زیر تعلیم ہیں اصل تعداد سے آگاہ کیاجائے۔پاکستانی طلبا سے فیسوں کی مد میں کتنی رقم وصول کی گئی اور کس میرٹ پر داخلے دئیے گئے آگاہ کیاجائے۔طلبا کوکرغستان پہنچانے والوں نے کتنی رقم وصول کی پتہ لگایا جائے۔پاکستانی طلبا کو تشدد کانشانہ کیوں بنایاگیا تمام حقائق منظر عام پرلاکرمعلومات دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں