پاکستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی

وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا کامیاب دورہ رہا، یو اے ای متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کریے گا جس کی تفصیلات آئندہ ہفتوں میں جاری ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 24 مئی 2024 15:24

پاکستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے مدد درکار ہو تو پاکستان مکمل تعاون کرے گا،بشکیک سے طلبہ اپنی مرضی سے واپس آرہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا کامیاب دورہ رہا، یو اے ای متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کریے گا جس کی تفصیلات آئندہ ہفتوں میں جاری ہوگی۔

جمعے کو صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایران کے پاس اس حادثے کی تحقیقات کے لیے مکمل صلاحیت موجود ہے، ایران کو ہیلی کاپٹر حادثے پر تحقیقات کے لیے اگر پاکستان کی مدد درکار ہوں، تو پاکستان مدد کے لیے تیار ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر کے جنازے میں شرکت کی، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ نے بھی ایران کا دورہ کیا، اس کے علاوہ وزیر خارجہ نے کرغزستان کا اہم دورہ کرتے ہوئے کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور کرغزستان میں پیدا ہونے والے حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسحق ڈار نے پاکستانی طلبہ کی سیکیورٹی اور پاکستانی عوام کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو درپیش مشکلات سے متعلق بریفنگ حاصل کی، بشکیک میں جو صورتحال بنی اس سے پاکستانی طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا رہا، بشکیک سے جو طلبہ واپس آ رہے ہیں وہ اپنی مرضی کے تحت واپس آرہے ہیں، ابھی تک بشکیک سے 5 ہزار کے لگ بھگ طالب علم وطن واپس آ چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا اہم دورہ کیا۔

جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے پر رد عمل دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم جنوبی وزیرستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے دکھ میں برابر شریک ہیں، ہم ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، مبینہ ڈرون حملے پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں دیگا، اس حوالے سے فوج کے اطلاعات عامہ آئی ایس پی آر سے رابطہ کیا جائے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا کامیاب دورہ رہا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان متعدد وفود کا تبادلہ ہوتا ہے، حکومت پاکستان نے یو اے ای حکام کی طرف سے ماضی میں پاکستان کی معاونت کا شکریہ ادا کیا، یو اے ای متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کریے گا جس کی تفصیلات آئندہ ہفتوں میں جاری ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی، وزیرِ اعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، وزیر اعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحق ڈار، جام کمال خان، خواجہ آصف اور طارق فاطمی بھی موجود تھے، وزیر اعظم نے شیخ طحنون محمد النہیان اور شیخ حزہ بن النہیان کی وفات پر تعزیت بھی کی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی پر فورم پر حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطین القدس دارالحکومت کے تحت آزاد ریاست کی حمایت کرتا ہیبھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق کسی بھی فیصلے کا کوئی حق نہیں رکھتا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں