اسرائیلی سفاکیت کے خلاف مسلم ممالک کو ایک پیج پرآنا ہوگا‘متحدہ علما ء کونسل

ہم قبلہ اول کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں 57اسلامی ممالک کو ملکر اعلان جہاد کرنا چاہیے

اتوار 12 مئی 2024 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کیخلاف مسلم ممالک کو ایک پیج پرآنا ہوگا، امت مسلمہ اور پاکستانی عوام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،ہم قبلہ اول کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں 57 اسلامی ممالک کو ملکر اعلان جہاد کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشہ کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں جن میں ہزاروں فلسطینی خواتین ، بچے اور بزرگ شہید جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے جبکہ غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ۔ فلسطین پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے لیکن او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت کسی بھی عالمی تنظیم نے اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کا نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی اسرائیل کے حملوں کو روکنے کے لئے کوئی کردار ادا کیا ،ایسے میں مسلم ممالک کے حکمرانوں اور امت مسلمہ کی خاموشی باعث تشویش ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں