محتسب پنجاب کے حکم پر7کروڑ 90لاکھ سے زائد مالیت کا کل 10کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا

اتوار 12 مئی 2024 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان کے حکم پر7کروڑ 90لاکھ سے زائد مالیت کا کل 10کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا۔صوبہ بھر سے مختلف درخواست گزاران نے دفتر ہذا میں سرکاری رقبہ پرنا جائز قبضہ کے حوالے سے شکایت گزاری اور استدعا کی کہ ان قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزار کروایا جائے۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)نے متعلقہ صوبائی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مذکورہ رقبہ بمقام لاہور، چکوال، قصور اور مظفرگڑھ ملکیتی صوبائی حکومت کی حسب ضابطہ واگزاری کروائیں ۔ اس ضمن میںحسب الحکم کارروائی کرتے ہوئے لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی، لاہور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاوسنگ، ایکسین کینال آفیسر مظفرگڑھ، اسسٹنٹ کمشنرچکوال اوراسسٹنٹ کمشنر چونیاں نیکل 10کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 7کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں