اولیا و صوفیا نے محبت، بھائی چارے، باہمی احترام کو فروغ دیا‘ صوفی طارق شاہ

اہلسنت کے علما و مشائخ اور پیران عظام نے ہمیشہ شریعت کی پابندی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا

اتوار 12 مئی 2024 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) جامع مسجد اقصی مدر سہ فیضان طا ر قیہ میں بسلسلہ دستار بندی روحانی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میںولی کامل حکیم صوفی شیخ طارق احمد شاہ عارف المعروف میاں حضور ،صاحبزادہ شارق احمد طارق، صدر سنی تحریک وسطحی پنجاب سردار طاہر ڈوگر،علامہ مولانا مفتی سلیمان سیالوی ،علامہ عطا الرحمن ، نصیر احمد یوسفی، علامہ شہزاد مجددی،علامہ مولانا غلام محی الدین طارقی شازلی ،ذولفقار بٹ، علامہ ابرارطارقی سمیت جید علما ء مشا ئخ نے شرکت کی۔

حکیم صوفی شیخ طارق احمد شاہ عارف نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ اولیا و صوفیا نے محبت، بھائی چارے، باہمی احترام کو فروغ دیا، اہلسنت کے علما و مشائخ اور پیران عظام نے ہمیشہ شریعت کی پابندی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا، او لیاو صوفیا نے اسلامی اقدار کی تعلیم کے زریعہ معاشرے کی اصلاح کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ اولیا اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کر کے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

امام ربانی مجددی الف ثانی اور امام احمد رضا بریلوی نے بے سرو سامانی کے عالم میں رسول اللہ ؓ کی سنت کا احیا ک کے مسلمانوں کی رہنمائی کی جس سے متاثر ہو کر لاکھوں غیر مسلموں نے اسلام قبول کر کے قرآن و سنت کے پیغام کو عام کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں