oدارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد

اتوار 12 مئی 2024 19:20

kلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، عازمین کو مناسک حج اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب سکھائے گئے، شیخ الحدیث والفقہ مفتی عبدالعلیم سیالوی نے تربیتی حج پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو تفصیل کیساتھ میقات سے احرام باندھنا اور نیت کرنا، عرفہ کے دن غروب آفتاب تک میدان عرفات میں رہنا، مزدلفہ میں وقوف کرنا، جمرات کو کنکریاں مارنا، قربانی کرنا، سرکے بال منڈوانا یاکٹوانا، طوائف وداع کرنا، حجر اسود کا بوسہ، مقام ابراہیم کی زیارت، صفا و مروا کی سعی کرنا، روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب سمیت دیگر مناسک حج اور عمرہ کی ادائیگی کا طریقہ بتایا۔

مفتی عبدالعلیم سیالوی نے عازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج بیت اللہ رضائے الٰہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

سفرحج سے پہلے صدق دل سے تمام گناہوں سے توبہ کی جائے، اگر کسی کے حقوق ادا کرنے ہیں تو ادا کئے جائیں۔ یہ آپ کی خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو پاکستان کی کروڑوں عوام میں سے چنا ہے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حج پیسے سے نہیں، اللہ کے بلاوے سے ہوتا ہے، اگر آپ لوگ حج کیلئے جا رہے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ واقعی اللہ نے آپ لوگوں کو چن لیا ہے، اس پر آپ لوگ جتنا بھی فخر کریں، وہ کم ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں