لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 30 ہزار سے زائدملزمان گرفتار،بھاری جرمانے عائد کیے گئے، ترجمان

اتوار 12 مئی 2024 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیوں میں 30 ہزار5سو97 ملزمان گرفتار،بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو 233روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل79 ہزار4سو18 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،74 ہزار4 سو9 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار5سو97 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ39 لاکھ 1 ہزار1 سو52 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 45 کروڑ90 لاکھ12 ہزار6سو 56 روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 31 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر397 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے153 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 14 کمرشل،1 زرعی،1انڈسٹریل اور381 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 4 لاکھ62 ہزار1سو96یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 75 لاکھ26 ہزار3سو5 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ایمپریس روڈ کے علاقے میں کنکشن کو3لاکھ50ہزار روپے،نولکھا کے علاقے میں کنکشن کو 1لاکھ80ہزار روپے،شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ70ہزار روپے اورشاہدرہ ٹاون کے ہی علاقے میں ملزم کو1لاکھ27ہزار کی رقم چارج کی گئی ہے۔

لیسکو چیف نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں