موبائل پولیس خدمت مرکزکا رواں ہفتے کا شیڈول جاری کر دیا گیا

اتوار 12 مئی 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکز پہلی شفٹ بروز پیر کو ڈی ایچ اے بلاک H، منگل پیراگون سو سائٹی، بدھ ڈیفنس C،جمعرات باٹا پور، جمعہ بٹ چوک اور ہفتہ کوبیگم پورہ میں موجود ہو گی۔

(جاری ہے)

دوسری شفٹ بروزپیر قینچی، منگل کوبرکی،بدھ بھٹہ چوک،جمعرات لال پل، جمعہ ہربنس پورہ اور ہفتہ کوگجر پورہ اپنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ موبائل پولیس خدمت مرکز بروز اتورپہلی شفٹ صبح 8بجے سے رات 8بجے تک ان سائیڈ یو ای ٹی جبکہ دوسری شفٹ رات 8سے صبح8بجے تک چائنہ سکیم ڈیوٹی پر موجود ہوگی۔محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ موبائل پولیس خدمت مرکز سمیت دیگر پولیس خدمت مراکز بھی سروسز ڈیلیوری کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔شہری سہولیات کے حصول کیلئے مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ موبائل خدمت مرکز کا دوشفٹوں میں فراہمی کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں