لاہور،مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے ماں بیٹے کو قتل کر دیا گیا

مقتولین کی شناخت عبدالرحمن اور عائشہ کے ناموں سے ہوئی ،نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج بحریہ ٹائون میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا

پیر 13 مئی 2024 15:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) لاہورمیں مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر فائرگ کر کے ماں بیٹے کو قتل کردیا جبکہ بحریہ ٹائون میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی چھائونی کے علاقے میں دو موٹرسائیکل سواروں نے ماں بیٹے کو فائرنگ کرے قتل کیا جن کی شناخت عائشہ اور عبدالرحمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق عائشہ کے سسرالیوں نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عائشہ نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور مقتولہ کا اپنے دیوراور جیٹھ سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ اویس شفیق، ایس ایچ او جنوبی چھائونی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچنے ۔

پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے ۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ وجہ عناد پرانی دشمنی عدالت میں کیس چل رہا ہے،مقتولہ کے بھائی عرفان کی مدعیت میں نامزد ملزمان اشرف، واجد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور عدالت سے قرار واقع سزا دلوائی جائیگی۔

دوسری جانب بحریہ ٹائون کلاک چوک میں ہوٹل میں اچانک گولی چل گئی ، گولی لگنے سے ایک نوجوان موقع پر جابحق ہوگیا ۔ جاں بحق شخص کی شناخت 25سالہ نعمان عبدالرحمن نے نام سے ہوئی۔نعمان 12بور گن صاف کر رہا تھا اور اچانگ گولی چل گئی ۔ ریسکیو اہلکار جابحق شخص کو پولیس کے حوالے کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں