_چیف جسٹس کے نام ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل سے خط

پیر 13 مئی 2024 21:30

د*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے بذریعہ خط چیف جسٹس پاکستان کو اپیل کردی۔

(جاری ہے)

اپیل میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کو ایک سال گزر گیا ہے ابھی تک خواتین جیلوں میں ہیں، سینکڑوں بے گناہ کارکن جیلوں میں ہیں جن کو ضمانت جیسے بنیادی حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے، اگر کسی بے گناہ کی ضمانت ہو بھی جائے تو نئے کیس میں گرفتاری ہو جاتی ہے، ایک شہر کے کیس ختم ہوں تو دوسرے شہروں کے کیسوں میں گرفتاری ہو جاتی ہے، یہ انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے جس کا نشانہ تحریک انصاف ایک سال سے بنی ہوئی ہے، فارم 47 کی جعلی حکومت پوچھتی ہے کہ ایک سال ہو گیا فیصلے کیوں نہیں ہوئی یہ سوال تو ہمیں کرنا چاہئے، جنکی حکومت ہے وہ بتائیں ابھی تک کیسوں کے چالان کیوں پیش نہیں ہوئی جعلی حکومت بتائے بار بار ججوں کے تبادلے کون کروا رہا ہی جعلی حکومت بتائے پولیس مقدموں کا ریکارڈ لے کر کیوں نہیں آتی جعلی حکومت بتائے دلائل دینے کی باری پر پراسیکوٹر کہاں غائب ہو جاتا ہی جعلی حکومت سمجھتی ہے تحریک انصاف جیلوں سے عدالتوں کو کنٹرول کر رہی ہے تو پھر اسے گھر چلے جانا چاہئے، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہم ایک سال سے انصاف ملنے کے منتظر ہیں،چیف جسٹس صاحب ہمیں انصاف دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں