سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل

پیر 13 مئی 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو جبکہ سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پی پی پی میں شامل ہو گئیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضٰی، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں