فارم 47 والی نااہل حکومت نے عوام کو سٹرکوں پر آنے پر مجبور کردیا ‘ ضیاء الدین انصاری

16 مئی کو مسجد شہدا تا وزیر اعلی ہائوس تک پرامن حق دو کسان مارچ میں ہر حال میں ہوگا‘امیر جماعت اسلامی لاہور

بدھ 15 مئی 2024 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فارم 47والی نااہل حکومت نے عوام کو سٹرکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے،عوام کی مسترد جماعتوں کے حکمران مفادات کی سیاست کے ذریعے کسانوں سمیت عام آدمی کا مہنگائی بے روزگاری کے ذریعے معاشی قتل کررہے ہیں جس کے خلاف جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالدا حمد بٹ، نائب امرا میاں ذکر اللہ مجاہد، ملک شاہد اسلم، حاجی ریاض الحسن، احمد جمیل راشد سمیت امرا اضلاع، وسیکرٹریز و دیگر ذمہ داران و عہدیداران موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذمہ داران اور کارکنان ہر سطح پر عوام میں آگاہی بیدار کریں گے، اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت ہی ملک و قوم کے تمام مسائل کا واحد حل ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 16مئی کو کسان حق دو مارچ ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔ انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری احتجاج میں ریکاوٹ بننے کی بجائے کسانوں کا مطالبہ فوری طور پر پورا کریں۔ ہمارے احتجاج کا مقصد کسانوں کے جائزہ مطالبات کی مانگ ہیں، حکومت حسب وعدہ فی الفور کاشتکاروں سے گندم کی خریدار شروع کرے۔

انہوں نے کہا کہ گند م کی ریکارڈ پیدوار کے باوجود ایک ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کرپشن کی نذر کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر سخت سرائیں دی جائیں۔ غریب، مظلوم اور درمیانے درجے کے کسانوں کو فصل کی لاگت کے حساب سے نقصان کا زرتلافی کیا جائے۔ ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ 16مئی کو مسجد شہدا تا وزیر اعلی ہاوس تک پرامن ’’حق دو کسان ‘‘مارچ میں ہر حال میں ہوگا۔ جس میں مارچ میں پنجاب بھر سے کسانوں سمیت ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اور قائد حافظ نعیم الرحمن آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں