ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

ہفتہ 18 مئی 2024 18:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء)شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنزدفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کے روز منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کوبذریعہ فون کالزاحکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

محمد فیصل کامران نے کہا کہکھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل باعزت طریقے سے حل کرنا ہے۔شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔کھلی کچہری میں جاری احکامات بارے متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے بھی ان کے مسائل، شکایات کے حل بارے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔ شہریوں مقررہ اوقات میں اپنے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی سفارش کے بغیر دفتر آ سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں