گورنر پنجاب کی ایرانی صدرکی شہادت پراظہار تعزیت کیلئے ایران کے سفارتخانے آمد

بدھ 22 مئی 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بدھ کے روز اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے گئے جہاں انہوں نے ایرانی صدر اور رفقا کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے اظہار تعزیت کیا۔گورنر پنجاب نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اوران کی بلندی درجات اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دکھ میں مبتلاہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ابراہیم رئیسی پاکستانی حکومت اور عوام سے محبت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ویژنری لیڈر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی مسلم امہ کے اتحاد کے بہت بڑے حامی تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے حال ہی میں پاکستان کا کامیاب دورہ کیا تھا جس میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے اس موقع پر وزیٹر بک میں تعزیتی کلمات بھی قلمبند کئے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ اس مشکل وقت میں دکھ بانٹنے اور حوصلہ دینے کیلئے ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی عوام اور حکومت کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں