کراچی بس پر فائرنگ سے45افراد کی ہلاکت فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے‘میاں کامران سیف

جمعرات 14 مئی 2015 14:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کراچی بس فائرنگ واقعہ میں 45افرا کی ہلاکت کے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فرقہ وارانہ فسادات کی مذموم سازش ہے جسے ناکام بنانا حکومتی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر امن و امان کے قیام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔

جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر عائید ہوتی ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ کراچی کا امن تباہ کرنے اور اپنے مذموم عزائم کیلئے دہشت گرد سرگرم عمل ہوگئے ہیں ،دہشت گردی کے خاتمہ اور کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے سانحہ کراچی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں