لاہور،22سالہ لڑکی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 21:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) لاہور کے علاقہ ڈھولن وال میں 22سالہ لڑکی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈھولن وال شیر اکوٹ میں 22سالہ کنزہ نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر خود کو گولی مار لی جسے شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔ایک اور واقعہ میں شیر پاؤ پل کے قریب 20سالہ نوجوان احسان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔ بھاٹی گیٹ سے 35سالہ نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں