2ہزاربیروزگار نوجوانوں نے صوبہ بھر کی14شہروں میںٹیوٹا اداروں سے سیکیورٹی گارڈزپروگرام میں تربیت حاصل کر لی
جمعہ 25 نومبر 2016 16:13
(جاری ہے)
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ،ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، عمر فاروق،مصطفی کمال پاشا، مقصود احمد، رائو راشد، عائشہ قاضی، عظمی نادیہ، سرفراز انور اور دیگر موجود تھے۔
عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹیوٹا، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس حکام کو صوبہ بھر کے بیروزگار نوجوانوں کو سیکیورٹی گارڈز کی تربیت فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے کیونکہ اس وقت تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز کی اشد ضرور ت ہے کیونکہ انکی دستیابی سے نہ صرف صوبہ میں جرائم میںکمی بلکہ دہشت گردی کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ اس کورس کو تیار کرنے کیلئے محکمہ داخلہ، پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122،ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کے ماہرین کی معاونت حاصل کی گئی تاکہ نوجوانوں کو سیکیورٹی کے بنیادی فرائض سے آگہی، ضابطہ اخلاق، ہتھیاروں سے واقفیت اور بچائو، ڈیوٹی پر ہنگامی صورت سے نمٹنا، فائر فائٹنگ، سی سی ٹی وی کیمرہ کا استعمال، سیکیورٹی حالات سے واقفیت، دھماکہ خیز مواد کے بارے آگاہی،دہشت گردی سے نمٹنا، جرائم کے خاتمے سمیت دیگر اہم امور بارے تربیت دی جائے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے بتایا کہ کورس سے فارغ التحصیل نوجوان ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنے فرائض بہتر طریقے سے سر انجام دے سکتے ہیں۔ کورس میں داخلے کیلئے نیا سیشن آئندہ ماہ سے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، راوالپنڈی، اٹک، شیخوپورہ، فیصل آباد، میانوالی، ملتان، سرگودھا، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں واقع 19ٹیوٹا اداروں میں شروع کیا جائے گا جس میں 2ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔داخلے کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک پاس جبکہ ایف اے اور زیادہ قابلیت والوںکو ترجیح ہے۔ داخلے کیلئے سپیشل برانچ کی کلیئرنس مشروط ہے۔ دوران تربیت مفت ٹریننگ میٹریل کے علاوہ ایک ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔ٹیوٹا اور ہو م ڈیپارٹمنٹ کامیاب امیدواروں کومشترکہ سرٹیفکیٹ فراہم کرینگے۔ ٹیوٹا کے تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈزملکی و بین الاقوامی سطح پر روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
وزیراعلیٰ مریم نوازپولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی