اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںاداکارہ فیصل قریشی نے شوبز انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرلیے فیصل قریشی ..

اداکارہ فیصل قریشی نے شوبز انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرلیے

فیصل قریشی نے اداکاری کے علاوہ میزبانی اورٹی وی پروڈکشن میں بھی نام کمایا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء)اداکار فیصل قریشی نے شوبز انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرلئے ہیں جس پر انہیں بے شمار دوستوں نے مبارکباد کے پیغامات دیئے ہیں ۔ فیصل قریشی 1973 میں پیدا ہوئے ،ان کی والدہ افشاں قریشی بھی ملک کی مشہور اداکارہ ہیں ۔

(خبر جاری ہے)

فیصل قریشی نے چائلڈ سٹار کے طور پرکیریئرکاآغاز کیا جبکہ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا لیکن فلموں میں وہ زیادہ کامیاب نہ ہوسکے جسکے بعد انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کردیا ۔ فیصل قریشی نے اداکاری کے علاوہ میزبانی اورٹی وی پروڈکشن میں بھی نام کمایا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں