اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںشوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی ‘ وینا ملک اداکارہ کی شوہر اسد ..

شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی ‘ وینا ملک

اداکارہ کی شوہر اسد خٹک کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی ۔شو کے دوران انہوں نے بتایاکہ شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی ، کچھ مصروفیات کی وجہ سے وقفہ آیا ہے مگر مستقبل میں پرستار مجھے نئے انداز میں دیکھیں گے ۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے اداکارہ ریما کی نقل اتار کر حاضرین سے بھرپور داد بھی حاصل کی ۔انکے شوہر اسد خٹک نے کہاکہ وینا ملک گھر میں مکمل ایک گھریلو بیوی ہیں اور وہ تمام امور انجام دیتی ہیں جو ایک بیوی اور اپنے بچوں کی ماں ہونے کا فرض بنتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی بھی وینا ملک کے شوبز میں کام کرنے کی پابندی نہیں لگائی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں