رقص میں مجھے مادھوری دکشت اور ریکھا نے بڑا متاثر کیاہے ‘اداکارہ نور بٹ

پیر 6 اگست 2018 13:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) اداکارہ نور بٹ نے کہا ہے کہ رقص میں مجھے بالی ووڈ سٹار مادھوری دکشت اور ریکھا نے بڑا متاثر کیاہے ، ان دونوں اداکارائوں کو ہر سچیوشن کے مطابق رقص کرنے پر مہارت حاصل ہے جبکہ پاکستان میں ریما اور نرگس ڈانس پر مہارت رکھتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ڈانس باقاعدہ ایک آرٹ ہے اور یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ، میں روزانہ دو گھنٹے تک اپنے استاد کی زیر نگرانی ڈانس کی ریاضت کرتی ہوںاور مجھے یقین ہے کہ میں بھی ریما اور نرگس کی طرح شوبز کے میدان میں کامیابیوںکے ریکارڈ قائم کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں