30سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالی شبنم اپنی 76ویں سالگرہ 17 اگست کو منائیں گی

عمدہ اداکاری کی بنیاد پر 13 مرتبہ ایوارڈز حاصل کئے‘ یاد گار فلموں میں آئینہ‘ بندش‘ شمع اور پروانہ‘ درشن اور عندلیب شامل

اتوار 12 اگست 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) 30سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالی معروف اداکارہ جھرنا باسک المعروف شبنم اپنی 76ویں سالگرہ 17 اگست کو منائیں گی ۔ انہوں نے اپنی عمدہ اداکاری کی بنیاد پر 13 مرتبہ ایوارڈز حاصل کئے‘ شبنم کی یاد گار فلموں میں آئینہ‘ بندش‘ شمع اور پروانہ‘ درشن اور عندلیب شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ 17اگست 1942کو پیدا ہوئیں ان کا اصل نام جھرناباسک ہے اور ان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

(جاری ہے)

شبنم نے 1958 میں بنگالی فلم راجدھا نیربوکے سے فلمی سفر کا آغاز یا۔ فلم راجدھا نیربوکے کے دوران ہی رابن گھوش سے شادی ہوئی۔ شبنم کی پہلی اردو فلم 1962ء میں چندا تھی جبکہ ان کی یاد گار فلموں میں آئینہ‘ بندس‘ شمع اور پروانہ‘ درشن‘ عندلیب شامل ہیں۔ شبنم کی جوڑی محمد علی ‘ شاہد‘ وحید مرا‘ رحمن اور ندیم کے ساتھ پسند کی گئی۔ شبنم کی 160 فلموں میں 152 اردو‘ 14بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی عمدہ اداکارہ کی بنیاد پر 13مرتبہ ایوارڈز بھی حاصل کئے۔ ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم 1997ء میں اولاد کی قسم تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں