صائمہ خان ،ارم چوہدری اور طارق ٹیڈی کا گوجرانوالہ میں ستارہ بیگ ،ساجن عباس اور افتخار ٹھاکر سے مقابلہ

جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:21

صائمہ خان ،ارم چوہدری اور طارق ٹیڈی کا گوجرانوالہ میں ستارہ بیگ ،ساجن عباس اور افتخار ٹھاکر سے مقابلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) اداکارہ صائمہ خان ،ارم چوہدری اور طارق ٹیڈی کا گوجرانوالہ میں ستارہ بیگ ،ساجن عباس اور افتخار ٹھاکر سے مقابلہ شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ صائمہ خان ،ارم چوہدری اور طارق ٹیڈی دیگر اداکاروں کے ساتھ گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’ویلکم صائمہ ‘‘میں پرفارم کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب کیپری تھیٹر جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ جوڑی کمال دی ‘‘ میں افتخار ٹھاکر ، ساجن عباس اور ستارہ بیگ اداکاری کررہے ہیں ۔

اسٹیج کی دونوں بڑی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر صابر گاگا نے کہا کہ افتخار ٹھاکر اور ساجن عباس جیسے کامیڈین ملک کا سرمایہ ہیں اور یہ پورے پاکستان میں بڑے مقبول اداکار تصور کیے جاتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارا اسٹیج ڈرامہ اپنے دلچسپ موضوع اور اداکاروں کی عمدہ پرفارمنس سے یادگار ثابت ہوگا۔جبکہ دوسری جانب صائمہ خان اور ارم چوہدری نے بھی اپنے رقص آئٹم کی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں