مولا جٹ کی پنجابی کاسٹ میں علی عظمت شامل

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستانی راک اسٹار علی عظمت بہت جلد سینما اسکرین پر فلم مولا جٹ 2 کے ساتھ واپسی کرنے کو تیار ہیں۔70کی دہائی میں سامنے آنے والی فلم مولا جٹ کے سیکوئل کا انتظار مداح طویل عرصے سے کررہے ہیں، جس پر کام بھی کافی عرصے سے جاری ہے۔اس فلم کی ہدایات بلال لاشاری دے رہے ہیں، جو اس سے قبل علی ظفر کو ان کی ڈیبیو فلم وار میں بھی پیش کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اپنے مختصر کردار کے حوالے سے علی عظمت نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے ہی اداکار تھا، لیکن مجھ میں اتنا حوصلہ نہیں، میں سیٹ پر پورے دن نہیں بیٹھ سکتا، 6 گھنٹوں تک میک اپ لگائے رکھنا، لیکن شاید پیسوں کے لیے یا جب میں کچھ نہ کررہا ہوں تو میں اداکاری کرنے کا بھی سوچ لیتا ہوں۔علی عظمت نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے تو انکار کیا، تاہم انہوں نے اس بات کا انکشاف ضرور کیا کہ انہیں مکمل کاسٹ میں سب سے بہتر پنجابی بولنی آتی ہے، جبکہ دیگر کاسٹ کے لیے ٹرینرز رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں