گلوکاروسیم اخترکیانی کا نیا شرابی گانا’’سجناں پلائی مینوں ‘‘کل ریلیزہوگا

گانے کی عکسبندی خوبصورت مقامات پر کی گئی جس میں ماڈل نایاب ملک اور اظہرعباس نے اپنا کام عکسبندکروایا

ہفتہ 23 فروری 2019 20:12

گلوکاروسیم اخترکیانی کا نیا شرابی گانا’’سجناں پلائی مینوں ‘‘کل ریلیزہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکاروسیم اخترکیانی کے نئے شرابی گانے ’’سجناں پلائی مینوں‘‘کو(کل)24فروری کو ریلیزکردیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق گانے کی عکسبندی جوہرآبادکے خوبصورت مقامات پر کی گئی جس میں ماڈل نایاب ملک اور اظہرعباس نے اپنا کام عکسبندکروایا،اس گانے کے شاعرومیوزک ڈائریکٹر ارشاداحمدانصاری ہیں،جبکہ ویڈیوڈائریکٹریونس مان ہیں،شرابی گانے کی ویڈیو کو(آج) سوشل میڈیا سمیت ملک بھرمیں کراچی کی معروف کمپنی تھرپروڈکشنریلیزکرے گی۔ (تصویر ہمراہ ہی)

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں